جڑانوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا عبدالواجد،سردار اکبر ڈوگر،سردار اسامہ خان بہادر ڈوگر،جاوید ڈوگر کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ تحصیل جڑانوالہ کو پولیو سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 57 یونین کونسلز میں پانچ سال کی عمر تک کے 3 لاکھ 20 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 978ٹیمیں جن میں 872موبائل 75فکسڈ اور 31ٹرانزٹ ٹیمیں ڈیوٹیاں سرانجام دے گئی اور روزانہ کی بیناد پر ڈیٹا اپ لوڈ کرینگی اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔
