سمندری(بیورو چیف)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری شہباز بابر ایم این اے نے سمندری کے دو صوبائی حلقوں پی پی 103,104 سے مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کا اعلان کر دیااعلان صوبائی صدر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی مشاورت سے کیا تفصیلات کے مطابق چوہدری شہباز بابر نے اپنے دفتر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نیچے دو صوبائی حلقوں سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں امیدواران کیلئے صوبائی صدر رانا ثنا اللہ سے مشاورت کی گئی جس کے نتیجہ میں یہ طے پایا کہ حلقہ پی پی103سے حافظ محمد سعید اور پی پی 104سے میجر(ر)محمد اکرم پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوار ہو ں گے چوہدری شہباز بابر نے مزید کہا کہ فی الحال صوبائی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے لیکن ہمیں الیکشن کیلئے ہمیں بھر پور تیاری کرنا ہے صوبائی الیکشن جب بھی ہوں انشااللہ سمندری کی تمام سیٹیں جیتیں گے۔
46