81

انصاف لیبر ونگ تحصیل وسٹی جڑانوالہ کے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم

جڑانوالہ(نامہ نگار) انصاف لیبر وِنگ تحصیل و سٹی جڑانوالہ کے نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری عمر فاروق نے خصوصی شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں چوہدری ثناء اللہ گورسی،ملک ظفر اقبال کھوکھر ، ملک یاسر رضا اعوان،رفیع اللہ نیازی ایڈوکیٹ، چوہدری ذوالفقار بھٹو گجر،نوازش خان نیازی، یوتھ لیڈر چوہدری طاہر محمود گجر،توفیق عالم خان نیازی،رائے یعقوب خان،رانا الیاس جوئیہ نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔انصاف لیبر وِنگ کی حلف وفاداری کی تقریب ورکر کنونشن کی صورت اختیار کر گئی۔اس موقع پہ تحصیل اور سٹی کے تمام عہدیداران موجود تھے رانا کاشف جنگ ایڈوکیٹ کو تحصیل صدر انصاف لیبر ونگ،خواجہ مستنصر محمود کو جنرل سیکرٹری جبکہ چوہدری کمال اکرم گجر کو سٹی صدر اور چوہدری آصف جاوید چدھڑ جنرل سیکرٹری سمیت دیگر تمام عہدیداران نے عمران خان سے حلف وفاداری اور محبت و استقامت کا عہد کِیا۔ شرکا نے عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف سے وفا کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اس موقع پر دیگر عہدیداران اسد خان لودھی،ملک نیاز محمد اعوان،نعمان داد بھٹی، طارق بن ظفر جٹ،میاں عثمان ساقی، راجہ نذیر احمد،رانا توصیف عباس، میاں سیف الرحمان،عدیل شاہ گیلانی، رانا عامر فاروق،افتخار خان ککے زئی، رانا عمرفاروق، رائے عامر شہزاد،شہزاد خان نیازی ، ملک معاذ ، احمد صدیق آفتاب کھوکھر،رائے عدیل حسن کھرل، حافظ افتخار،عظیم شاہ خان،رانا اسد اللہ خاں چاند،فرمان علی واہلہ سمیت دیگر متحرک کارکنان بھی موجود تھے۔ تمام عہدیداروں کو پھولوں کی مالا پہنائی گئیں اور گلدستے پیش کئے گئے۔ تقریب میں عمران خان کے نعرے گونجتے رہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کِیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں