29

انصاف کی سربلندی کیلئے ججزاوراعلیٰ عدلیہ کا کردار مثالی ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)صدر بار ایسوسی ا یشن جڑانوالہ ملک خضرحیات کھوکھر،جنرل سیکر ٹری چوہدری عاشق گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ فاضل جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور کیخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی غلیط مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مز ید کہا ہے کہ کچھ نام نہاد اور کرپٹ ٹولہ اپنی سیا سی بقا کیلئے ایسی مہم چلا رہا ہے بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ ہر قدم پر اعلی عدلیہ اور معزز ججز کیسا تھ کھڑی ہے اور غلط مہم چلانے والے عناصر کو آ گاہ کرتی ہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز آ جائیں بصورت دیگر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ راست اقدام اٹھائے گی مذکوران کا کہنا ہے کہ قانون اور انصاف کی سربلندی کیلئے ججز اور اعلی عدلیہ کا کردار مثالی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں