فیصل آباد (پ ر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنا لو جی بورڈ کے بزنس انکوبیشن ونگ فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈ سٹر ی کے مابین مفاہمی تعاون کے پیش نظر مفاہمتی یا دداشت پر دستخط کئے گئے’ اس باہمی تعاون کا مقصد فیصل آباد ڈسٹرکٹ اور اس سے متصل علا قہ جات میں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں اور مقامی کاروباری صنعت کو فروغ دینا ہے’ اسکے علاوہ اینوویشن کو بروئے کار لاتے ہو ئے مقامی اور قومی مسائل کے حل کیلئے متعدد تجا و یز پر بھی بات چیت کی گئی’ تقریب میں پنجاب انفا رمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مینجر انکوبیشن محمد اویس اسلم’ فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر میاں ظفر اقبال سی ای او سٹی پیسٹ کنٹرول پرائیویٹ لمیٹڈ ڈاکٹر محمد نعیم’ امتیاز احمد فہیم’ میاں عبدالرشید چیئرمین ٹاسک فورس پاکستان ودیگرنے شرکت کی۔
19