35

انٹرمیڈیٹ سیکنڈ نتائج کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ اورسیکنڈ کمپوزٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا کامیابی کا تناسب 35.78فیصد رہا۔مذکورہ امتحانات میں کل 13097طلبہ وطالبات نے حصہ لیا جس میں سے 4578طلبہ پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب صرف 35.78فیصد رہا۔تعلیمی بورڈ کی طرف سے فیصل آباد’ ٹوبہ’جھنگ اورچنیوٹ کے اضلاع میں 44امتحان سنٹر قائم کئے گئے تھے صبح کمشنرفیصل آباد سلوت سعید نے بٹن دبا کر نتائج کوآن لائن کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں