21

انٹرنیشنل سکول آف لاء اینڈ بزنس کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

لاہور (بیوروچیف) انٹرنیشنل سکول آف لا ء اینڈ بزنس کے زیر اہتمام کونسل الیکشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری،ڈین اینڈ ڈائریکٹر سپیریئر کالج آف لاء اینڈ آئی ایس ایل بی پروفیسر عابدہ عبدالخالق کی بطور مہمان خصوصی شرکت، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولۖ سے کیا گیا۔ بعدازاں نو منتخب طلباء وطالبات نے حلف اٹھایا۔ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ خالق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس ایل بی بین الاقوامی تعلیم فراہم کرنے والا معیاری ادارہ ہے، جہاں قابل اساتذہ اور سٹاف طلبہ و طالبات کی رہنمائی کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں