31

انٹرنیشنل ٹریڈ فیر جون میں پاکستان میں ہوگا

فیصل آباد(پ ر)ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے مڈل ایسٹ رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے زیراہتمام بین الاقوامی تجارتی میلہ رواں سال جون میں پاکستان میں منعقد ہو گا جس میں 57 اسلامی ممالک سے سرکاری و غیر سرکاری مندوبین سرمایہ کار اور مختلف شعبوں کی نمائندہ شخصیات اور وفود شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمیٹی برائے انٹرنیشنل کوآپریشن ‘جی سی سی’ ریجن حافظ شفیق کاشف کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ معاشی بحران میں ٹریڈ فیئر کے انعقاد سے معاشی ترقی و استحکام میں مدد ملے گی اور پاکستانی مصنوعات کے لئے 57 اسلامی ممالک کے دروازے کھلیں گے۔ حافظ شفیق کاشف نے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کو یقین دلایا کہ معاشی بحران کے باوجود پاکستان کی تاجر برادری ٹریڈ فیئر کو کامیاب بنائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ صنعت کاروں اور تاجروں کو سہولت کاری فراہم کی جائے، دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے عمل میں آسانیاں پیدا کی جائیں، تو پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی سطح پر اپنی بھرپور جگہ بنا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں