فیصل آباد(پ ر)گوکھووال میں سید طیب شاہ گیلانی انٹرنیشنل کبڈی مبصر کی آمد ۔ چوھدری خالد حنان کے ڈیرے پر فخر گوکھووال کبڈی کلب کا رجسٹریشن نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ۔ جس میں سید طیب شاہ گیلانی نے سرپرست اعلی چوھدری شفقت الرحمان ، سرپرست چوھدری خالد جٹ، صدر چودھری خالد حنان، سیکرٹری جنرل شہزاد سلیم کھوکھر ، نائب صدور چودھری بابا وقاص ، ملک عثمان ، چودھری زاہد حنان ، میاں اعظم سیعد ، عدنان مغل ، ساجد ملک ،جوائنٹ سیکرٹری مہر بلال شاہد ،میاں رضوان جانی ، خزانچی محمد قاسم ، وہاب عباس ، پریس سیکرٹری میاں توصیف احمد اور جواد حنان ایڈووکیٹ ، حامد حنان، میاں نوید، حسنین خالد ،بابا رحمت، لیاقت مسیح ، آکاش اسلم، گلفام کھوکھر ، صداف یاسر ، ظفر ، عثمان ، زین چوہان، عہدے داران نے نوٹیفکیشن وصول کیا ۔ اس موقعہ پر گیلانی نے گوکھووال کبڈی کلب کے ممبران کو مبارکباد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ شہزاد سلیم کھوکھر جنرل سیکرٹری نے معزز مہمانان گرامی سید طیب شاہ گیلانی اور چودھری سرور سندھو کو خوش آمدید کہا ، حسنین خالد کی تلاوت قرآن پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا اور چوھدری شفقت الرحمان سرپرست اعلی نے معزز مہمانان گرامی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔
