فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)صنعتوں کی بند ش دراصل پاکستان کو بند کرنے کے مترادف ہو گی جبکہ حکومت کے یکطرفہ فیصلے عملاً صنعتوں کو مکمل بندش کی طرف دھکیل رہے ہیں۔یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے ریواول اینڈ سسٹین ایبلٹی آف دی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ا یکسپورٹ انڈسٹری بارے قائمہ کمیٹی کے ا جلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس اجلاس میں نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی کے علاوہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد لطیف اور کاشف ضیاء نے بھی شرکت کی۔ ٹیلی فون پر میاں جاوید اقبال نے بھی خطاب کیا اور برآمدی سیکٹر سے طے شدہ ٹیرف کے برعکس بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں معمول کی صنعتی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
47