13

انگلینڈ میں کئی کرکٹرز بورڈ کیخلاف بغاوت پر اتر آئے

لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ میں کئی کرکٹرز بورڈز کے خلاف بغاوت پر اتر آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ای سی بی کی نئی پالیسی پر کئی انگلش کرکٹرز ناراض ہیں جس کے تحت بورڈ آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی دے گا لیکن پی ایس ایل کے لیے اجازت نہیں دی جائے گی۔پلیئرز ایجنٹ کا کہنا ہے کہ ای سی بی بھارت کو ناراض نہیں کرنا چاہتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انگلش بورڈ کے لیے طاقت کا محور بھارت ہے، پالیسی کے خلاف انگلینڈ کے کئی کھلاڑی قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے کے کئی انگلش کھلاڑی ریٹائرمنٹ بھی لے سکتے ہیں جس کے بعد انہیں این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 9 کی ونڈو اپریل اور مئی میں رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں