16

انگیٹھی سے کمرے میں دھواں بھرنے سے 3افراد کی حالت غیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شدید سردی سے بچنے کیلئے کوئلہ کی انگھٹی سے کمرہ میں دھواں بھرنے سے بہن بھائی سمیت 3افراد بیہوش ہوگئے ملکھانوالہ روڈ پر واقع گلشن علی فیزکے رہائشی گل محمد کے اہل خانہ نے کمرہ میں کوئلہ انگھٹی جلا کر سورہے تھے کہ کمرہ میں دھواں بھرنے سے حالت غیرہوگئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 50سالہ نازیہ دخترگل محمد،14سالہ سبحان ولد گل محمد اور 26سالہ شازیہ زوجہ آصف کوکمرہ سے نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت بہتربتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں