فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر چار خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹائون کے رہائشی ارشد نے بتایا کہ اوباش ملزمان خالد وغیرہ نے اسکی بھتیجی حلیمہ بی بی کو اغواء کر لیا، جھمرہ کے علاقہ 195 رب کی شاہدہ نے بتایا کہ اوباش غلام مصطفی نے اغواء کر کے حرام کاری کی کوشش کی، تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 275 ج ب کے رہائشی عامر نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اوباش ملزمان نے سبز باغ دکھا کر اسکی اہلیہ کو اغواء کر لیا۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ کے علاقہ 71 گ ب کی سلمیٰ کو ملزمان نے اغواء کر کے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
22