50

اوباش افراد نے ایم اے کی طالبہ سمیت 5 خواتین کو اغواء کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر ایم اے کی طالبہ سمیت 5 خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی’ ستیانہ کے رہائشی محمد علی نے بتایا کہ اسکی بیٹی (ر) رفاہ یونیورسٹی میں ایم اے انگلش کی طالبہ یونیورسٹی جاتے ہوئے اسکا لیپ ٹاپ رکشہ میں رہ گیا تو ڈرائیور عبدالجبار نے لیپ ٹاپ دینے کے بہانے بلا کر اغواء کر لیا۔ عوامی ٹائون کے رہائشی رمضان کی بیٹی (الف) کو اوباش ملزمان مظہر علی وغیرہ’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب کے اقبال نے بتایا کہ اسکی بیٹی (ع) گھر سے سکول پڑھنے گئی واپس نہ آئی’ تھانہ باہلک کے علاقہ 606 گ ب میں اکبر علی کی اہلیہ (ز) اور نشاط آباد کے اعظم کی جواں سالہ بیٹی (آ) کو نامعلوم افراد نے بازار جاتے ہوئے اغواء کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں