44

اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2 خواتین کو اغواء کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ 215 رب کے رہائشی بابر علی نے بتایا کہ اوباش ملزمان حنان وغیرہ نے سبز باغ دکھا کر اسکی جواں سالہ بیٹی (و) کو اغواء کر کے فرار ہو گئے جبکہ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 23 ج ب کے رہائشی اویس نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اوباش ملزمان حاشر علی وغیرہ نے اس کی بھابھی (ع) کو ورغلا کر اغواء کر کے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے مغویان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں