17

اوباش افراد نے محنت کش کی 10 سالہ بچی کو اغواء کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوباش افراد محنت کش کی دس سالہ بچی کو اغواء کر کے لے گئے۔ تفصیل کے مطابق شمس آباد کے رہائشی صفدر نے بتایا کہ اسکی 10 سالہ بیٹی اقراء گھر سے سودا سلف لینے دکان پر گئی واپس نہ آئی اور محلہ اور رشتہ داروں میں تلاش کرنے کے باوجود سراغ نہ ملا، جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں