فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوں کو بے آبرو کردیا جبکہ 3کو اغواء کر لیا پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق 144گ ب کی سلمیٰ پروین نے بتایا کہ اوباش ملزم عامر نے گھرداخل ہوکر اسکی بیٹی(س)اورٹھیکریوالہ کے علاقہ 69ج ب کی کلثوم بی بی کا کہنا ہے کہ ملزم سلیم وغیرہ نے اسکی بیٹی(ن)سے زنا کیا، علاوہ ازیں 273ج ب کے ظفر کی بیٹی(و)کوملزمان قربان وغیرہ،73ج ب کے آصف کی کزن (ش)کوملزمان عامر وغیرہ اورساہیانوالہ کے علاقہ 16ج ب کے گلزار حسین نے بتایا کہ اسکی بہو(ر)اکیلے گئی ہوئی تھی کہ جہاں پراوباش ملزمان شہزاد وغیرہ نے اغواء کرکے فرار ہوگئے ۔
