فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اوباش نوجوان نے دوشیزہ کوبے آبروکردیا جبکہ 2ٹرکوں کواغواء کر لیاگیا پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کیمطابق قصبہ تاندلیانوالہ کے رہائشی ظہورنے پولیس رپورٹ میں بتایا اوباش نوجوان نے اسکی جواں سالہ بیٹی(ف)کواغواء کرکے بے آبروکردیا۔ علاوہ ازیں 648گ ب کے رہائشی عبدالغفور نے بتایا کہ اس کا بیٹا فیصل سودا سلف لینے گھر سے گیا جوکہ واپس نہ آیا اس نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ ظفروغیرہ نے اغواء کیا ہے اورجڑانوالہ کے ڈیفنس ویو کے رہائشی امین نے بتایا کہ اس کا بھتیجا خالد گھر سے ڈیوٹی پرگیا واپس نہ آیا جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
