اواگت (نامہ نگار)اولیا اللہ کی محبت دونوں جہاں کی سعادت اور رضائے الٰہی پانے کاسبب ہے اولیاکاملین نے ہمیشہ اسلام اور انسانیت کی خدمت کادرس دیا ان خیالات کااظہار خلیفہ قاری حکیم محمد حبیب طاہری نقشبندی نے جامع مسجد غفاریہ محلہ مائی مستانی مکوآنہ میں گیارویں شریف کی محفل کے حاضری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اولیاکاملین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرمعاشرے میں بڑھتے ظلم اور ناانصافی کاخاتمہ کیاجاسکتا ہے اس موقع پر قاری امیر علی طاہری قاری منشا طاہری ارشاد احمد طاہری رمضان طاہری وقاص طاہری ذاکر طاہری عمران طاہری ناصر طاہری ودیگر بھی کثیر تعداد میں موجود ہے۔
