فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اوورسیز پاکستانیوں کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر بھتہ وصول کرنیوالا گروہ سرگرم ہو گیا، فیکٹری ایریا پولیس نے شہری کی درخواست پر گروہ کی خاتون سمیت چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی’ لائلپور گارڈن کے رہائشی عمران نذیر نے بتایا کہ اسکا کزن بلال روزگار کے سلسلہ میں جرمن گیا ہوا تھا اور اس کے بیوی بچوں کی ذمہ داری اسکے سپرد ہے اور بھتہ گروہ مصباح بی بی’ ایمی جٹ’ طاہر جاوید وغیرہ نے علم ہونے پر بلال کے اہل خانہ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور جولائی 2022ء میں بلال سے بنک کے ذریعے 4لاکھ روپے کی رقم وصول کی اور اب دوبارہ 6لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
23