فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول نے اوپن لیٹر اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کا عملہ شہر بھر میں ناکہ لگا کر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کریگا۔ اوپن لیٹر اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شہر بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جو کہ اوپن ٹرانسفر لیٹر اور بغیر ٹوکن ٹیکس کے چل رہی ہیں، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے سے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان کا سامنا ہے اور مذکورہ گاڑی مالکان سے سرکاری واجبات وصول کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن لیٹر اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف قانون نے شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے اور محکمہ ایکسائز کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ لگا کر کاغذات کی چیکنگ عمل میں لاتے ہوئے ایسی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اوپن لیٹر اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑی مالکان سے سرکاری واجبات وصول کئے جائیں گے اور جس کے تحت رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں ناکے لگا کر چیکنگ کا عمل کا آغاز کر دیا جائے گاجس کے لیے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔
