10

اپنے قائد کے لئے جانیں نثار کرنے کیلئے تیارہیں

فیصل آباد(پ ر)ضلعی سینئر نائب صدر تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی 114سے امیدوار برائے پنجاب اسمبلی چوہدری عمر فاروق کاہلوں نے ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کومائنس کرنے والے یہ نہیں جانتے کہ وہ مائنس نہیں بلکہ پلس ہورہے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کرنے والے یادرکھیں کہ ان کا پالا عمران کے جان نثاروں سے ہے جو اپنے قائد کی حفاظت اپنی جانوں سے بڑھ کر کرینگے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے امپورٹڈ حکومت نے عوام کو بدحال انڈسٹری کو تباہ کاروباری طبقہ کو پریشان کردیا ہے مہنگائی بدامنی بیروزگاری کے سائے گہرے ہورہے ہیں مگرحکمرانوں کو صرف اپنے اقتدار کی بڑی ہے اوروہ الیکشن سے فرار کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں