گو جرہ (نامہ نگار) بچو ں سے اچانک گولی چلنے سے چند روز قبل شدید زخمی ہونے وا لا دس سالہ بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیاواضح رہے کہ12روز قبل وزیر پارک گوجرہ کے تنویر احمد کا دس سالہ بیٹا آ فاق محلہ میں کھیل رہا تھا کہ محلہ مذکور کے آ ٹھ سا لہ معظم اور پندرہ سا لہ جمشید پستول سے کھیل رہے تھے کہ اچانک ان سے فائر ہوگیا جو دس سا لہ آ فاق کو جا لگا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل ریفر کردیا گیا تھا جہا ں پر وہ موت و حیات کی کشکمش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی دس سا لہ آ فاق کو آ ہو ں اور سسکیو ں میں مقا می قبر ستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ہے ۔
