73

اڈیالہ جیل بڑی تباہی سے بچ گئی ، 3دہشت گرد گرفتار، بازو د برآمد

راولپنڈی (بیوروچیف)کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب سینٹرل جیل اڈیالہ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔راولپنڈی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ پولیس اورسی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔راولپنڈی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرینیڈ اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد برآمد کیے گئے ہیں۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق راولپنڈی پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں