39

اکلوتی ٹربائن خراب ‘ ڈی ٹائپ کالونی کا مدینہ پارک اجڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے عملہ کی غفلت’ لاپرواہی اور عدم توجہ کے باعث ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ صدیق چوک سے ملحقہ مدینہ پارک کی اکلوتی ٹربائن خراب ہونے سے پارک اجڑنے لگا، پودے پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھنے لگے جبکہ سیروتفریح کیلئے آنے والے شہریوں کی شکایات کے باوجود پی ایچ اے کا عملہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ صدیق چوک سے ملحقہ مدینہ پارک میں نصب پودوں اور میدانوں کو پانی دینے والا ٹربائن کافی عرصہ سے خراب ہو چکی ہے۔ پودوں اور میدانوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے پودے خشک اور گھاس تباہ ہونے لگی جبکہ موسم بہار کی آمد سے قبل پی ایچ اے کا عملہ شجرکاری نہ کر سکا۔ مدینہ پارک میں دھول اڑنے سے سیروتفریح کے لیے آنے والے شہری بھی شدید نالاں نظر آتے ہیں۔ شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ’ ڈی جی پی ایچ اے نعیم اﷲ بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ مدینہ پارک میں نصب اکلوتی ٹربائن کو فی الفور دوست کروایا جائے اور پارک کی خوبصورتی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں