71

اگر منصفانہ انتخابات ہوئے تو مخالفین کو شکست دینگے

گوجرہ (نامہ نگار ) چوہدری محمد رفیق گجرآزاد امیدوار برائے حلقہ پی پی 120نے کہاہے کہ اگر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہو ئے تووہ مخالفین کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے۔ہائوسنگ کالونی گوجرہ میں اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پر یس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ وہ اپنے آباؤ اجداد کے عوامی خدمت کے مشن کی تکمیل کیلئے میدان میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ حلقہ کے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر حلقہ کی تعمیروترقی اورعوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے اور کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں