فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیرا عظم میاں نوازشریف کے مشیر اور سینیٹ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین عرفان صد یقی نے کہا ہے کہ ملک کو ان حالات تک پہنچا نے والے ذمہ داران کا تعین کرنے کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ قوم کویہ معلوم ہوسکے کہ2013میں ملک پر چھائے اندھیروں کا خاتمہ کرنے والے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے والے اورملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر ڈالنے والے نوازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسانے والے اور چہیتے کو لانے والوں نے اس ملک کیساتھ کیا کیا کیا۔وہ گذشتہ روز فیصل آباد میں حافظ شفیق کاشف کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے ۔
34