92

اہلحدیث یوتھ فورس گوجرہ کے دو ناراض گروپوں میں صلح ہو گئی

گوجرہ ( نامہ نگار) اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل گوجرہ کے دوناراض گروپوں میں صلح ہو گئی۔چک نمبر355ج ب روچارام کی مسجد اہلحدیث میں منعقدہ اجلاس میں حافظ محمد عمران شاکرکو صدر،حافظ عبدالباسط کو جنرل سیکرٹری ،مولانا عبداللہ افضل گجرکو ناظم مالیات اور مولانانیاز الہی گورسی کو سرپرست اعلی AYFتحصیل گوجرہ متفقہ طور پر نامزدکر دیا گیا۔اجلاس سے مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالقادر عثمان،امیرحافظ محمد اسلم جٹ،ناظم اعلی میاں محمد افضل اور مولانانیاز الہی گورسی نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ نوجوان ہر جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسی بھی جماعت کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار بڑا اہم ہو تاہے ۔ہم سب کو متحد ہو کر جماعت کو مذیدفعال بنانے اوردینی کام کر نے کیلئے اپناکردار ادا کر نا چاہئے۔اجلاس میں مولانا عابدالرحمن رندھاوا ، محمد سرفرازحسن،محمد ریاض چوہدری، میاں حبیب الرحمن،محمد ذوہیب بٹ ودیگر کارکنان بھی موجود تھے۔مولانا عمران شاکر نے شرکائے اجلاس کے اعزازمیں عشائیہ دیااور صلح پر مبارکباد دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں