39

اہم شخصیات کا ایئر پورٹ پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)ایف آئی اے امیگریشن نے اہم شخصیات کا ایئر پورٹ پر پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس پر ہر اہم شخصیت کا سامان چیک ہو گا جبکہ ایئرپورٹس پر وی وی آئی پی پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی گئی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن عملہ کسی بھی اعلی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گا۔ذرائع کے مطابق اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے سے ان کے سامان کی چیکنگ نہیں ہوتی، سامان چیکنگ نہ ہونے سے اسمگلنگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں