فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد محمد ارسلان شاہ زیب کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔ حکومت پاکستان کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر اعجاز احمد کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ18 کے پولیس آفیسر ایس ایس پی آپریشن محمد ارسلان شاہ زیب کو تبدیل کر کے خیبرپختونخواہ بھجوا دیا اور انہیں فوری طور پر عہدہ چھوڑ کر کے پی پہنچنے کا کہا گیا ہے۔
28