جڑانوالہ(نامہ نگار)نئے تعینات ہونیوا لے کرائم فائٹر ایس پی بلال سلہری نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا،تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونیوالے کرائم فائٹر ایس پی ٹان جڑانوالہ بلال سلہری نے باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ایس پی بلال سلہری نے چارج سنبھال تے ہی ماتحت پولیس افسران و ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ تھانہ جات میں آنیوالے سائلین کے ساتھ احسن سلوک سے پیش آیا جائے اور انکی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دیں دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی پولیس میں جزا اور سزا کا عمل جاری ہے۔
![](https://dailybusinessreport.pk/wp-content/uploads/2023/02/01plice3-19.jpg)