52

ایس پی میڈم زبیدہ پروین ریٹائر ہوگئیں

ساہیوال(بیوروچیف)انٹر اکاؤنٹیبلٹی بیورو ریجن ساہیوال ایس پی میڈم زبیدہ پروین مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوگئی جبکہ انٹر اکاؤنٹیبلٹی بیورو ریجن ساہیوال کا چارج ڈی ایس پی ڈاکٹر آصف کمال کے سپرد کیا گیا ہے۔قبل ازیں ڈی ایس پی ڈاکٹر آصف کمال ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال بھی تعینات رہ چکے ہیں مقتدر حلقوں نے ڈی ایس پی ڈاکٹر آصف کمال کی اس تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ جیسے انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال کے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیئے تھے اسی طرح ائی اے بی ریجن ساہیوال کے فرائض بھی دلجمعی سے سر انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں