چنیوٹ(نامہ نگار)محکمہ تعلیم چنیوٹ کا اعزاز،ورلڈ ایسوسی ایشن آف گرلز گائیڈ اینڈ گرلز اکاؤنٹس کی جانب سے ایشیا پیسفک ایوارڈ میڈم خدیجہ بخاری نے حاصل کرلیا ایشیا پیسفک ایوارڈ سربراہ ادارہ کی 3 سالہ کارکردگی کو انٹرنیشنل سطح پر جانچنے کے بعد دیا جاتا ہے ایشیا پیسفک لیڈر شپ ایوارڈ 2020 میڈم خدیجہ بخاری کو گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن میں بطور ہیڈ مسٹریس ٹروپ لیڈر کے طور پر نوازا گیاشاندار کامیابی پر سی او ایجوکیشن ملک ظفر عباس ریحان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ز ڈاکٹر خادم حسین، میڈم رضیہ سلطانہ، مہر آفتاب کی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میڈم خدیجہ بخاری کو مبارکباد،ڈپٹی ایجوکیشن افسران چوہدری محمد سعید، میڈم روبینہ چوہدری، محمد عبد الجلیل، ڈاکٹر مختار نے بھی میڈم خدیجہ بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
19