لاہور (بیوروچیف)لاہور کی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔اسپیشل جج سینٹرل نے سلیمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت پیش ہوئے۔جج نے سوال کیا کہ چالان کے ساتھ لف ریکارڈ کہاں ہے؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ چالان کو باقاعدہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد پیش کر دیں گے۔عدالت نے کہا کہ آپ سے چالان پڑھنے کے لیے لیا ہے، واپس کر دیں گے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ چالان میں سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، سلیمان شہباز اور طاہر نقوی درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کو مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔
50