36

ایف ڈی اے میں جدید اصلاحات متعارف کروانے کا فیصلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہاہے کہ شہر کے اہم نمایاں چوکوں ، چوراہوں، گول چکروں اور شاہرات کی خوبصورت ماڈلنگ کیلئے پرعزم ہیں اس ضمن میں متعلقہ اداروں کی معاونت سے منصوبہ سازی کی جائیگی تاکہ فیصل شہر کی خوشنمائی کو پائیدار انداز میں مزید اجاگر کیاجاسکے ۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران شہری ترقی کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی ، چیف انجینئر مہر ایوب گجر، ڈائریکٹر جنید حسن منج ، سہیل مقصود پنوں ، اسما محسن ،عاصم محمود ، یاسراعجاز چٹھہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر راحیل ظفر ،شاہد پاشا، حمیرااشرف ودیگر افسران اس موقع پر موجو دتھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہاکہ شہر کو دلکش روپ دینے کیلئے دیگر اداروں سے ملکر ایف ڈی اے کی طرف سے اپنے حصے کا فعال کردار ادا جائیگاجس کیلئے ایف ڈی اے کے افسران کو اپنی سوچ کے زاویوں کو نئے اسلوب کے مطابق ڈھالنا ہوگا تاکہ شہری ترقی کے مشن میں کامیابی حاصل کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہاکہ وہ سروے کرکے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنیوالی نمایاں جگہوں کا انتخاب کریں اس ضمن میں پلاننگ کیلئے مربوط حکمت عمل اختیار کی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہارکیاکہ ایف ڈی اے کی سروسز کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے نئی اصلاحات متعارف کرائینگے جس میں تیزی اورجدت لانے کیلئے متعلقہ شعبے متحرک ہو جائیں ۔انہوں نے افسران و سٹاف سے کہاکہ ایف ڈی اے سے متعلقہ کاموں کیلئے آنے والے شہریوں سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور باعزت انداز میں انہیں ریلیف فراہم کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ وہ اچھے تاثر کے ساتھ دادرسی میں اطمینان محسوس کریں ۔ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے نے فیصل آباد ماسٹر پلان کے مختلف جزیات کابھی جائزہ لیا اور کہاکہ منظم ودیرپا ترقی کیلئے ماسٹر پلاننگ بڑی اہمیت و افادیت کی حامل ہے تاکہ سماجی و معاشی شعبوں میں مستقبل کے تقاضوں کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو پروان چڑھایاجاسکے۔ انہوں نے ماسٹر پلاننگ میں ایف ڈی اے کے افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ قومی ترقی کے تمام ادارے اب ترقیاتی جہتوں کو منظم سمت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں