لاہور (بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں 30 سے 40 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران اور خام مال کی ایل سیز نہ کھلنے کے باعث معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت نہ بدلتی تو ملکی معیشت کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو فون کرنے کی تردید کر دی، فون کال کا کہہ کر بھی قوم سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی سخت شرائط ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
77