23

ایل پی جی مالکان نے قوم کولوٹنے کا سلسلہ مزید تیز کردیا

سرگودھا (بیورو چیف) ایل پی جی مالکان نے قوم کو لوٹنے کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے جس کے باعث سرگودھا سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی فی کلو 300روپے سے 350روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے شہر بھر میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے مہنگی گیس ہونے کے باوجود فراہم نہیں کی جارہی جس پر لوگ مجبوراً ایل پی جی استعمال کرتے ہیں اور قوم نے اس کا بھی ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے منافع خور من مانے ریٹوں پر اشیاء فروخت کررہے ہیں حکومت اس طرف توجہ دے اور فوری طور پر مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف قانون کو حرکت میں لائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں