38

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

فیصل آباد (پ ر) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے اوگرا کی مقررہ قیمت سے زائد ایل پی جی کی فروخت پر حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے بدھ کو ایس ایس جی سی ٹرمینل پر دھرنا دینے اور ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے احتجاجی اجلاس سے صدر میاں ظفر اقبال’ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر’ پیٹرن انچیف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن فیصل آباد چوہدری تصور وڑائچ’ صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن پنجاب حاجی عابد حسین مغل’ ایڈوائزر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان علی حسن وڑائچ نے کیا’ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری کمپنی مافیا بن گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں