جڑانوالہ(نامہ نگار)آر پی او فیصل آبادسرفر ازاحمد فلکی کا فار مل انسپکشن کے سلسلہ میں ڈی ایس پی سر کل جڑانوالہ آفس کا دورہ۔جرا ئم کے تدارک اور مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنا نے کے لئے افسرا ن اپنا سپروا ئزری کر دا ر ادا کر یں۔آرپی او،ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادسرفراز احمد فلکی نے ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ آفس کی فارمل انسپکشن کی۔دفتر پہنچنے پرایس پی جڑانوالہ ارسلان شاہ زیب ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ نے ان کا استقبال کیابعدازاں انہوں نے دفا ترکا دورہ کر تے ہو ئے بلڈنگز کا جا ئزہ اور ریکارڈ کا بغور ملا حظہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جر ا ئم کے تدا رک اور مقد ما ت کی تفتیش کو میرٹ پر یقینی بنا نے کیلئے افسرا ن اپنا سپر وائزر ی کر دار ادا کریں۔مقدمات کے چالان بر وقت عدالت میں جمع کروائے جا ئیں اور مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کے دوران کسی قسم کے دباکو خاطر میں نہ لایا جائے۔
31