ساہیوال (بیوروچیف)ایمرجنسیز کے دوران ریسکیورز کی فٹنس بہت ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیورز کے فزیکل ٹیسٹ کا انعقادریسکیو 1122 اسٹیشن ختم نبوتۖ چوک ساہیوال میں ستارہ امتیاز ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کی زیرنگرانی تمام ریسکیورز کے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد شیخ ظفر علی اسٹیڈیم میں کیا گیا۔فزیکل ٹیسٹ میں ڈسٹرکٹ ساہیوال کے تما م ریسکیورز نے بھر پور شرکت کی۔ٹیسٹ کا آغاز دوڑ سے کیا گیا۔جس میں تمام ریسکیورز نے سٹینڈرڈ ٹائم 7منٹ کے اندر ایک میل کا فاصلہ طے کیا۔رننگ ٹیٹ کے بعد تمام ریسکیورز کی فٹنس کو مختلف قسم کی ورزشوں سے گزار کر جانچا گیا۔ٹیسٹ کے اختتام پر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ہم تمام ریسکیورز کو جسمانی طور پر ہر لحاظ سے فٹ ہونا چاہئے۔اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔تاکہ چاک و چوبند ہوکر ہم مشکلات میں گھرے لوگوں کی خدمت بہتر انداز میں کرسکیں۔انہوں نے خصوصی طور پر ریسکیورز کو یہ باور کرایا کہ ہماری اولین ذمہ داری لوگوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی ہے۔
