فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا’ حلقے کی عوام کی محرومیوں کو ختم کریں گے ‘ یہ الیکشن سچ اور جھوٹ کی جنگ ہے’ انشاء اللہ فتح سچ کی ہو گی’ یہ الیکشن ہم سب نے مل کر لڑنا ہے اور جیتنا ہے’ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرمملکت پانی و بجلی ‘ مسلم لیگ (ن) این اے 102 کے امیدوار چوہدری عابد شیرعلی اور امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں نے سابق ڈپٹی میئر ملک اکبر غوری کے ڈیرے پر الیکشن میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر غوری برادران طارق بشیر غوری’ روحیل اکبر غوری’ اصغر غوری’ فہیم اصغر غوری’ غلام حسین شاہد’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ میاں رشید’ ندیم مغل’ بھولا پیر’ میاں ضیاء الرحمن’ خواجہ اسد اعجاز منا کے علاوہ سابق چیئرمینز’ وائس چیئرمین مینز’ کونسلر اور حلقے کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی
