126

ایم کیوایم کی پنجاب میں تنظیم نو

کراچی(بیوروچیف )ایم کیو ایم پاکستان نے پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے کی تنظیم نو کر دی ۔پنجاب میں ایم کیو ایم تنظیمی نیٹ ورک 7 زونز میں تقسیم کر دیئے گئے ۔سنٹرل پنجاب زون، گوجرانوالہ زون، فیصل آباد زون اور ملتان زون بنا دئیے گئے ۔بہاولپور زون، ڈی جی خان زون اور شمالی پنجاب زون میں الگ تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دی گئی ہے ۔زاہد ملک کے مطابق زونز بنانے کا مقصد صوبہ پنجاب میں تنظیم کو فعال اور سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب میں 7 زونز بنانے کے فیصلے کی منظوری دے دی، رابطہ کمیٹی کو پنجاب میں تنظیم سازی اور پارٹی ڈھانچے کو مظبوط بنانے کی تجاویز دی گئی تھیں، رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے صوبہ پنجاب میں تحریکی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ، زونز بنانے سے ہر خطے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں