45

اینٹی کرپشن سرگودھا کا کرپٹ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری

سرگودھا (بیوروچیف) ریجنل ڈ ائریکٹر اینٹی کر پشن سرگودہا ریجن عاصمہ اعجا ز چیمہ نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ میں کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں آئے ہوئے سائلین کی شکایات سنی گئی اور اُن کے موقع پر احکامات دیئے گئے۔کھلی کچہری کے دوران ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصمہ اعجاز چیمہ نے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کرپٹ عناصر کو لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروانے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہوا ہے ۔ اس سلسلہ میں عوام کی آگاہی اور رہنمائی کے لیے پورے ڈویژن میں نمایاں جگہوں پر پینافلکس آویزں کیے گئے ہیں جس میں کرپٹ عناصرکے خلاف ریڈکروانے کا طریقہ کاردرج ہے اور متعلقہ اضلاع میں ریڈنگ آفیسر کے رابطہ نمبر درج کیے گئے ہیںتاکہ عوام کو آسانی ہو وہ کرپٹ عناصر کے خلاف اپنی کاروائی بروقت کروا سکیں۔ریجنل ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے حکومت پنجاب نے گھر بیٹھے کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانے اور کرپشن کی رپورٹ کرنے کے لیے ایک موبائل اپیلکیشن(رپورٹ کرپشن ایپ)کے نام سے متعارف کروائی گئی ہے جس سے عوام گھر بیٹھے کرپشن کی رپورٹ کر سکتے ہیں اور اپنی درخواست کو ٹریک بھی کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں