27

اینٹی کرپشن کو عثمان بزدار کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

لاہور(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں اور اینٹی کرپشن کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق و ز یراعلیٰ پنجاب کیخلاف اینٹی کریشن میں درج مقد مات کی تفصیلات کیلئے درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے جواب جمع کر انے کی مہلت مانگ لی، عدالت نے اینٹی کرپشن کو مقدمات کی تفصیلات دینے کیلئے مہلت دے دی اور اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں