43

این اے 102 پی پی 116 کے حلقہ کے عوام کی محرومیاں دور کرینگے ، چوہدری عابد شیرعلی ، احمد شہر یار خاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا’ حلقے کی عوام کی محرومیوں کو ختم کریں گے ‘ یہ الیکشن سچ اور جھوٹ کی جنگ ہے’ انشاء اللہ فتح سچ کی ہو گی’ یہ الیکشن ہم سب نے مل کر لڑنا ہے اور جیتنا ہے’ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرمملکت پانی و بجلی ‘ مسلم لیگ (ن) این اے 102 کے امیدوار چوہدری عابد شیرعلی اور امیدوار پی پی 116 چوہدری احمد شہریار خاں نے سابق ڈپٹی میئر ملک اکبر غوری کے ڈیرے پر الیکشن میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر غوری برادران طارق بشیر غوری’ روحیل اکبر غوری’ اصغر غوری’ فہیم اصغر غوری’ غلام حسین شاہد’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ میاں رشید’ ندیم مغل’ بھولا پیر’ میاں ضیاء الرحمن’ خواجہ اسد اعجاز منا کے علاوہ سابق چیئرمینز’ وائس چیئرمین مینز’ کونسلر اور حلقے کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے مایوس عوام کے دلوں میں امید کی کرن روشن ہوئی ہے’ 8 فروری کو پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے اور پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کلین سویپ کریں گے’ میاں نواز شریف قوم کی امیدہے اور ہمارا قائد قوم کو مایوس نہیں کرے گا’چوہدری عابد شیرعلی’ رانا احمد شہریار خاں نے کہا کہ ہم نے اپنے اقتدار میں بجلی’ گیس’ سٹریٹ لائٹس’ سیوریج’ کارپٹ روڈز’ سولنگ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے’ خدمت کا سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ آگے بڑھتا ہی جائے گا’ اگر اس مرتبہ عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور ووٹ کی طاقت سے ہمیں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا تو ترقی کا جو سفر رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے’ انہوں نے کہا کہ سابق اراکین اسمبلی نے حلقے کی عوام سے ووٹ لے کر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور این اے 102 مسائلستان بن گیا’ عوام مایوس نہ ہوں’ میاں نواز شریف کی قیادت ملک کامستقبل روشن ہے’ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ شیرپر مہر لگا کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں اور میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان سابق ڈپٹی میئر ملک اکبر غوری’ طارق بشیر غوری اور دیگر مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف کو چوتھی مرتبہ ملک کا وزیراعظم بنانا ہماری ضد ہے’ 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے دلوں کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو حقیقی معنوں میں ملک کا وزیراعظم بنائیں گے’ ہمیں یقین ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ایک مرتبہ پھر اڑان پکڑے گا’ ملک میں خوشحالی آئے گی’ مہنگائی کم ہو گی’ بیروزگاری ختم ہو گی اور عوام کے چہرے خوشی سے چمک اٹھیں گے’ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن کر سامنے آئیگا’ ہم آج عہد کرتے ہیں 8 تاریخ کو گھروں سے نکلیں گے اور مسلم لیگ (ن) کے شیروں چوہدری عابد شیرعلی اور رانا احمد شہریار خاں کو ووٹ ڈال کر کامیاب کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں