فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سمیت 31حلقوں میں انتخابات 19مارچ کو ہونگے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے107 اور این اے109 سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آف پاکستان عرفان کوثر کو ریٹرننگ آفیسر مقررہ کر دیا جبکہ حلقہ این اے107 کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باسل اکرام کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور حلقہ این اے109 کیلئے الیکشن کمشنر آفیسر قصور علی اویس منظور کو تعینات کیا گیا ہے اور حلقہ این اے107 کیلئے ریٹرننگ آفیسر کی معاونت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری فیصل آباد منظور احمد اور حلقہ این اے109 کیلئے ریٹرننگ آفیسر کی معاونت کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر فیصل آباد کاشف رضا اعوان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری فیصل آباد رانا افتخار احمد ان کی معاونت کرینگے۔ ضمنی انتخابات کیلئے فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہو گا۔
34