23

این اے 108 کے ضمنی الیکشن کیلئے طاہر جمیل کے کاغذات نامزدگی منظور

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)فیصل آباد کے حلقہ این اے 108کے 30اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں طاہر جمیل کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر نے تمام اعتراضات مسترد کر د یئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار میاں فرخ حبیب کو22مارچ کو کاغذات کی سکروٹنی کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ یہ حلقہ عمران خان کی طرف سے نشست چھوڑنے پر خالی ہوا تھا۔ یہاں پر قبل ازیں چوہدری عابد شیر علی اور عمران خان کے درمیان مقابلہ ہوا تھا اور عمران خان یہ الیکشن جیت گئے تھے۔ اب اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے عابد شیر علی کی بجائے میاں طاہر جمیل کو میدان میں اتارا ہے۔ واضح رہے کہ 30اپریل کو صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ ساتھ اس حلقہ این اے 108کا بھی ضمنی الیکشن ہو گا۔ میاں طاہر جمیل این اے 108کے ساتھ ساتھ پی پی114سے بھی ن لیگی امیدوار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں