37

این اے 82کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدام کرینگے

سرگودھا (بیورو چیف )حلقہ این اے 82 کو مثالی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ حلقہ این اے 82پر بر سر اقتدار لوگوں نے سوائے محرومیوں کے اس حلقہ کو کچھ نہیں دیا کیونکہ عوام نے ایسے لوگوں کو منتخب کرنا ہے جو عوام کے حقیقی وارث ہوں کیونکہ ہمارا مسکن لاہور یا اسلام آباد نہیں حلقہ ہی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے امیداور برائے قومی اسمبلی رائو عبدالقیوم نے مختلف وفود اور برادریوں کے سربراہوں سے انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ عوام میں بڑ ھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور آنیوالا وقت انشاء اللہ سابقہ لوگوں کا نہیں ہوگا کیونکہ عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں