ساہیانوالہ(نامہ نگار)این اے 95 میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا سروے، سیدہ ہما بتول کی عوام میں مقبولیت،متعدد یونین کونسلز چیئرمین کا جھکائو بھی سیدہ ہما بتول کی جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے این اے 95 کا ٹکٹ سیدہ ہما بتول کو ملنے کے چانسز واضع آزاد علی تبسم اور اجمل چیمہ میں سے کسی ایک کو نفی کیے جانیکی شنید ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے پہلے قومی حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا پینل تاحال واضح نہ ہوسکا اس حلقہ میں سیدہ ہما بتول،رانا شعیب ادریس اور آزاد علی تبسم نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جس پر پارٹی نے اس حلقہ کے ٹکٹ کو عوامی سروے سے مشروط کردیا تھا اسی حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے پارٹی سروے میں سیدہ ہما بتول عوامی سطح پر مقبول ترین امیدوار کے طور پر سامنے آرہی ہیں متعدد یونین کونسلز کے چیئرمین بھی سیدہ ہما بتول کا سیاسی ساتھ دیتے ہوئے دکھائی دے رہیں، ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سابق صوبائی وزیر حاجی محمد اجمل چیمہ کی مسلم لیگ(ن) میں انٹری کے بعد مقامی سطح پر خود ہی آزاد علی تبسم کو این اے 95 کے امیدوار کے طور پر عوام میں متعارف کروایا جارہا ہے حالانکہ پارٹی نے اس حوالے سے کوئی واضح پالیسی ظاہر نہیں کی جبکہ پارٹی کی جانب سے حاجی محمد اجمل چیمہ یا آزاد علی تبسم میں سے کسی ایک کو ان انتخابات میں نفی کیا جاسکتا ہے، دوسری جانب اس حلقہ کی سیاسی تاریخ میں حاجی محمد اجمل چیمہ کا صرف 5 سال میں تین پارٹیاں بدلنے کا ریکارڈ ہے ۔
