47

این اے 95 پی پی 98 میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ساہیانوالہ(نامہ نگار)این اے95پی پی 98 میں الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی الیکشن کمیشن کے قوانین کیخلاف ورزی کرتے ہوئے امیدواروں نے بڑے سائز کی پینا فلیکسز حلقہ میں آویزاں کردی جس پر عوام نے تحفظات کا اظہار کردیا سروے رپورٹ کے مطابق چک جھمرہ شہر میں مختلف سیاسی پارٹیوں نے بڑی بڑی فلیکسز لگا کر الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرنا شروع کردی لیکشن کمیشن کے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق پوسٹر18انچ ضرب 23انچ،ہینڈ بلز/پفلٹس 6انچ ضرب 9 انچ ، بینرز3فٹ ضرب 9فٹ اور پورٹریٹس 2 فٹ ضرب 3 فٹ تک بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ چک جھمرہ چینوٹ روڈ پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے دفاتر میں اوور سائز فلیکسز لگا کر سرعام الیکشن کمیشن کے جاری کردہ قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر حلقہ کے ووٹرز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کی پابندی نہ کرنے والے سیاست دانوں کی خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں